ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: پروانہ کے بغیر لکڑیوں کی سپلائی کا الزام :لاری سمیت ملزم گرفتار

منگلورو: پروانہ کے بغیر لکڑیوں کی سپلائی کا الزام :لاری سمیت ملزم گرفتار

Wed, 21 Sep 2016 20:03:44    S.O. News Service

منگلورو :۲۱/ستمبر (ایس او نیوز)    غیر قانونی طورپر لکڑیاں سپلائی کرنےکے الزام میں ایک لاری کوفاریسٹ موبائیل دستہ نے ضبط کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ 21ستمبر کو پیش آیا ہے۔

21ستمبر کو منگلورو تعلقہ کے اڈیارو دیہات کے ارکولا نامی مقام پرفاریسٹ محکمہ کا عملہ جب سواریوں کی تلاشی لے رہا تھا تو بنٹوال کی طرف سے منگلورو روانہ لاری  نمبر KA-21/A-9103کی تلاشی لی گئی تو غیر قانونی طورپر لکڑیاں سپلائی کرنے کا پتہ چلا ۔ فاریسٹ محکمہ کے عملے نے لاری کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔جانچ جاری ہے۔  ملزم ڈرائیور جنید کو گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ کارروائی میں زونل فاریسٹ آفیسر ونود گوڈا ایس، سب زونل آفیسر اشویت کے گٹی ، فاریسٹ آفیسر پرمود، سیتارام ، جئے پرکاش وغیرہ شامل تھے۔


Share: